اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست پروازوں پر عائد پابندی ختم کر دی سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی مسافروں پر دوسرے ملک میں 14 دن قرنطینہ کی پابندی ختم کر دی گئی اعلان کے مطابق پاکستانی مسافروں کو سعودی عرب میں داخلے کے بعد 5 دن ادارتی قرنطینہ کرنا ہو گا وفاقی مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستانی زائرین کیلئے عمرہ بحالی کی راہ ہموار ہو گئی پابندی پر خاتمے کا اطلاق یکم دسمبر، 2021 بروز بدھ سے ہو گا انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر، بھارت پر بھی پابندی ختم کی جائے گی سائنو فام اور سائنو ویک ویکسین کے حامل افراد کو منظور شدہ ویکسین کی بوسٹر شاٹ لگوانا ہو گی سعودی حکام کی وضع کردہ دیگر کروناایس اوپیزکی پابندی لازم ہو گی پابندی کے خاتمے پر خادم حرمین شریفین کے شکر گذار ہیں سعودی وزارت حج اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا بطور خاص شکریہ ادا کرتا ہوں عمرہ زائرین کیلئے 5 دن ادارتی قرنطینہ کی پابندی ختم کرانے کی کوشش کرینگے۔
:نورالحق قادری