اسلام آباد (خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ نے مشال خان قتل کیس سے متعلق اپیلوں پر سماعت وکیل اکرم شیخ کی درخواست پر بغیر کاروائی ملتوی کردی مشال خان قتل کے ملزمان کی سزا میں اضافہ اور بریت کیخلاف متعلق اپیلوں پر سماعت جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت عدالت کو بتا یا کہ وکیل اکرم شیخ کی جانب سے کیس کو ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ہے جس پر عدالت نے کیس کو بغیر کارروائی ملتوی کردیا صوبائی حکومت نے ملزمان کی سزامیں اضافہ اورورثا کی جانب سے ملزمان کی بریت کیخلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔۔
کاروائی ملتوی