تیزابی کھادوں کے استعمال سے گندم کی بھرپور پیداوارممکن: عمران حمید

Nov 26, 2021

سبائیوالہ ٗجتوئی (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی ) تیزابی کھادوں کے استعمال سے گندم کی بھرپور پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈویلپمنٹ منیجر عمران حمیدنے پاک عرب فاطمہ فرئیلائرر گروپ کے تعاون سے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ٹیکنیکل سروسز آفسر رانا امجد نے کہا سرسبز کی تیزابی کھادیں این پی اور کین گوارہ کی جوڑی کے استعمال سے زمین کا پی ایچ لیول کم ہوتا ہے ٗ جبکہ فیلڈ سپروائزر نازک حسین خان نے مٹی اور پانی کے سیمپل کراکے بہتر طریقے سے گندم کی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے سیمینار میں اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت علی پور رانا اعجاز زراعت آفسر واجد علی سید وسیم عباس نقوی نے کسانوں سے خطاب کیا ۔ آخر میں کسانوں میں قرعہ انداز ی کے ذریعے پانچ ٹچ موبائلز تقسیم کئے ۔

مزیدخبریں