ملتان (خبر نگار خصوصی)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس، مکئی اور کماد کے بعد کاشتہ گندم کو پہلا پانی بوائی کے 20 تا 25 دن بعد جبکہ دھان کے بعد کاشتہ گندم کو پہلا پانی 35 تا 45 دن بعد لگایا جائے۔ گندم کی فصل کو آدھی سے ایک بوری یوریا فی ایکڑزمین کی زرخیزی کے مطابق پہلے پانی کے ساتھ ڈالیں۔ ریتلی زمینوں میں پہلا پانی لگانے کے بعد نائٹروجنی کھاد کا استعمال تر وتر میں کریں۔ گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کا اْگاؤ بہت جلد ہوتا ہے اور ان کی نشوونما بھی تیز ہوتی ہے۔