17واں چولستان تھل ریلی میلہ 9فروری سے شروع ہو گا: عرفان علی 

بہاول پور(بیورورپورٹ)17واں چولستان ڈیزرٹ ریلی میلہ 9فروری 2022ء سے شروع ہو گا۔ اس سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔انہوں نے کہا کہ ریلی میلہ کے انعقاد سے خطہ کی ثقافت اور ٹورازم کو فروغ حاصل ہو گا ۔ اجلاس میں منیجر ٹی ڈی سی پی مصباح اسحاق نے بتایا کہ 9فروری کو ٹی ڈی سی پی ریزارٹ چولستان کے مقام پر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکنیکل معائنہ کیا جائے گا۔ 10فروری کودل وش اسٹیڈیم ڈیراور میں کوالیفائنگ راؤنڈ، 11فروری کو پری پیئرڈ کیٹاگری ریس کا راؤنڈ،12فروری کو سٹاک کیٹاگری ریس، 13فروری کو پری پیئرڈ کیٹاگری ریس کا فائنل راؤنڈ ہو گا اور ویمن کیٹاگری کی ریس ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن