اسلام آباد/کراچی (اسپورٹس رپورٹر)اسلام آباد ڈس ایبلڈ نے پشاورڈس ایبلڈ کو ہراساتویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا،فائنل میں اس کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا جس میں کراچی ڈس ایبلڈ اور بہاولپور ڈس ایبلڈ شامل ہیں۔ پہلے سیمی فائنل میں اسلام آباد ڈس ایبلڈ نے پشاور ڈس ایبلڈ کویکطرفہ مقابلے کے بعد 73رنز سے شکست دی ۔ واقف شاہ نے 13رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کر کے پشاور ڈس ایبلڈ کی کمر توڑ دی اور شاندار ہیٹ ٹرک بھی کی۔ واقف شاہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔