ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں، شوگر ملزایسوسی ایشن 

کراچی(کامرس رپورٹر)ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں۔اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہاکہ شوگر ملیں پوری استعداد سے نہیں چل سکیں، مارکیٹ میں مقامی کی بجائے درآمدی چینی فروخت کروانے کے لئے دبا ئوڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کسانوں نے گنے کی کٹائی مکمل نہیں کی اور سپلائی کی کمی کا سامنا ہے، کاشتکار گندم کی بوائی میں مصروف ہے اور گنے کی کٹائی شروع نہیں کی، شوگر ملیں پوری کوشش کر رہی ہیں کہ ملک کی پیدا کردہ معیاری چینی مارکیٹ میں فروخت ہو تاکہ کسا نوں کو بر وقت ادائیگی ہو سکے۔ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں تاکہ انڈسٹری، کسان اور حکومت آئندہ کسی بھی آنے والے بحران سے بچ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن