شاہجمال(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری سے سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان اورپیپلز پارٹی کے سید جمیل شاہ نے لاہور میں ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال اور بالخصوص ضلع مظفرگڑھ کی پسماندگی پر خصوصی گفتگو ہوئی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں مظفر گڑھ کے عوام نے جس طرح پیپلز پارٹی سے اظہار محبت کرتے ہوئے مظفرگڑھ کو منی لاڑکانہ ثابت کیا ہے پیپلز پارٹی ضلع کے عوام کا یہ احسان کبھی نہیں بھولے گی برسر اقتدار آکر مظفرگڑھ کے عوام کی ہر میدان میں پسماندگی ختم کر کے ضلع کو ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں لائیں گے پیپلز پارٹی ہی غریب اور بے سہارا لوگوں کے دکھوں کا مداوا کر سکتی ہے اس موقع پر نوابزادہ عمران احمد خان بھی موجود تھے۔
آصف زرداری