ٹویٹر نے اکاونٹس کا جامع تجزیاتی کارڈ پیش کردیا

 ٹویٹر نے ایک اہم قدم کے طور پر تمام ٹویٹس اور اس سے وابستہ تمام ڈیٹا کو ایک ہی کارڈ پر گوگل اینے لیٹکس کے طور پر پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے ٹویٹر کو ایک ہی جگہ تمام ضروری معلومات حاصل ہوسکیں گی۔ اب اینیلیٹکس ڈسپلے میں ری ٹویٹس، جوابات، لائکس، اور ان کی رسائی کو ایک ہی جگہ بہت سادہ انداز میں دیکھا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ فون اور ٹویٹس کے لیے ڈسپلے تھوڑتے مختلف ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ یہ بھی جان سکیں گے کہ پروفائل پر کس نے کلک کیا ہے ۔ بس اس کے لیے ویو انگیجمنٹ بٹن کو چھونا ہوگا۔ تاہم اس زبردست سہولت کی بدولت آپ اپنے اکانٹ کو گہرائی میں جان سکیں گے۔ اس سے قبل ٹویٹر تجزیاتی ڈیٹا حاصل کرنا آسان نہ تھا۔ اسی وجہ سے ٹویٹر تجزیاتی ٹول دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بہت پیچھے تھے۔ لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ سروس مفت ہوگی یا اس کی کوئی قیمت بھی دینا ہوگی۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بلیوٹک (نشان) والے اکانٹس کے لیے یہ بلامعاوضہ نہ ہوگا۔ یا پھر تجارتی کمپنیوں کے لئے اس کی قیمت رکھی جاسکتی ہے۔ لیکن یاد رہے کہ ٹویٹر نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں مزید جائزہ والے آپشن ضرور پیش کرے گا لیکن اب تک تجزیاتی کارڈ کی تفصیلات نہیں دی گئی ہے۔ تاہم امکان ہے کہ دسمبر کے وسط تک یہ ٹول سامنے آجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن