ہر دلعزیز قونصل جنرل خالد مجید کی صحت یابی کی دعائیں 

جدہ کی ڈائری

امیر محمد خان

جدہ میں یہ ہفتہ تحریک انصاف نے بیرون ممالک کے پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر خوشی کا منایا . دوسری جانب تحریک انصاف سمیت دیگر تمام سیاسی ، فلاحی تنظیموںنے جدہ کے ہر دلعیزیز قونصل جنرل خالد مجید کی اچانک طبیعت کی ناسازی کی بناء انکے لئے فوری صحت یابی کی دعائیں کیں. خالد مجید سے قبل یہاں قونصل جنرل آفتاب کھوکر رہے ہیں جو کمیونٹی کے قریب تر ہوگئے تھے ۔ انکی ترقی کے بعد یہاں شہر یار اکبر خان آئے جو آدم بیزار تھے اور کمیونیٹی کو قونصلیٹ کے جتنا قریب آفتاب کھوکر لائے تھے انہوںنے کمیونٹی کو قونصلیٹ کو اتنا ہی دور کردیا ۔ انہیں ایک مرتبہ جدہ کے ایک محلے میں کپڑوں کی دوکان کے افتتاح کے موقع پر دیدار کرایا تھا۔ اسکے بعد شاز و ناظر ہو وہ کسی کمیونٹی کے تقریب میں نظر آئے ہوں۔ انکے بعد حالیہ بہت ہی سرگرم خالد مجید آئے اور انہوںنے کمیونیٹی کو اپنے اخلاق اور سرگرمیوںسے قریب ترین کردیا ۔ آ ج کمیونیٹی کا ہر مکتبہ فکر انکی تعریف کرتا ہے۔ انکی اچانک بیماری نے کمیونٹی کی نہائت افسردہ کردیا اور ہر پاکستانی کا ہاتھ خدہ تعالی کے حضور انکی جلدمکمل صحت یابی کیلئے اٹھ گیا ۔ کمیونٹی نے دعایہ اجلاس کئے جس میں انکی خدمات کو سراہتے ہوئے صحت یابی کی دعائیں کیں۔ قونصل جنرل خالد مجید ہر وقت خاص طور پر کشمیر کے معاملات میں سرگرم ہیں ۔اللہ انہیں طویل زندگی عطا ءکرے آمیںتادم تحریر انکی طبعیت ناساز ہے ڈاکٹرز انکی صحت یابی کیلئے مصروف ہیں ۔ پاکستان یک جہتی فورم کے ریاض بخاری نے ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا ۔جس میں کمیونٹی کے تمام سرکردہ افراد شامل تھے وہاں یک جہتی فورم کے دوسرے گروپ سردار اقبال کو دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ پاکستان کشمیر کمیونٹی فورم کے ایک تقریب خورشید احمد متیال نے بھی اسی روز دعائیہ تقریب رکھی۔ ان دونوںاجلاسوں میںخالد مجید کی جلد صحت یابی، کے ساتھ ساتھ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے سابقہ سرکردہ چوہدری جعفر حسین کی جلد صحت یابی اور کشمیر کمیونٹی کے دوست راجہ شمروز کے عزیز کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔جدہ کی معروف شخصیت صاحبزادہ قاری عبدالباسط ایک صوتی دعا ءکرائی ۔
اوﺅر سیز پاکستانیوں کی ووٹ کا حق ۔۔شکریہ وزیر اعظم 
 پاکستانی معیشت کی ”ریڑھ کی ہڈی “ کے ووٹ کا حق دینے کا مطالبہ کئی سالوںسے تھا مگر ہرحکومت نہ جانے کیوں ٹال مٹول کا مظاہرہ کرتی رہی ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت نے انتخابات کے قریب ہی صحیح مگر اس پر اسمبلی میں یک طرف ہی صحیح مگر قانون منظور کردیا ، جس سے بیرون ملک پاکستانیوںکو احساس ہوا کہ وہ صرف پیسہ کمانے کی مشین نہیںملکی حکومت میں انکا حصہ ہوگا ، ملک کے حالات اسے سے درست ہونگے یا نہ ہونگے یہ ایک علیحدہ بات ہے مگر قانون بننے پر تحریک انصاف کو مبارکباد دینا بنتی ہے ۔ جدہ میں تحریک انصاف کے دوستوںنے اوورسیز کو ووٹ کا حق ملنے کی خوشی میں''شکریہ وزیر اعظم عمران خان '' کے عنوان سے جدہ میں
 ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر خالد عظیم خٹک تھے۔تقریب پی ٹی آئی کارکنان چوہدی محمد خالد رفیق اور ملک فہم گلستان کی جانب سے منعقد کی گی جس کی صدارت پی ٹی آئی کے صدر مفتی محمد عزیر بھٹہ نے کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد عظیم خٹک، او آی سی کے ڈپٹی سیکرٹری عقیل آرائیں، صدر پی ٹی آئی نیشنل باڈی مفتی محمد عزیر بھٹہ، اڈیشنل سیکرٹری اسماعیل رضا، انفارمیشن سیکرٹری ارسلان شاہد، جنرل سیکرٹری مکہ، وسیم ساجد، سینئر نائب صدر ارشد سیال، ویلفئیر سیکرٹری ہاشم علی، سیکرٹری فنانس چوہدری شہزاد، ممبر کوآرڈینیٹر عبداللہ سندو۔جنرل سیکرٹی جدہ باڈی اشفاق واحد، اڈیشنل سیکرٹری عمران خان،ممبر کواڈینیٹر بصیر احمد پراچہ،سابقہ عہدے دران ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر احمد ،صدر مکہ انجئنیر ریاض شاہین آفریدی،صدر جدہ احمد بشیر اور دیگر نے عام الیکشن میں حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی اہمیت اور اعداد و شمار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کے ہمیںُ ووٹ کا حق ملنے پر آج اتنی خوشی ہے جو ہم الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔اس سے نہ صرف ووٹ ٹرن آوٹ زیادہ ہو گا بلکہ اوورسیز براہ راست اپنے نمائندے منتخب کر سکیں گے۔ہم وزیر اعظم عمران خان اور پوری حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جو کام انہوں نے کیا ہے اوورسیز کے لیے وہ پچھلی کوئی حکومت نہیں کر سکی اور اوورسیز کو سالوں سے اسکا انتظار تھا تقریب کے ختتام میں ووٹ کا حق ملنے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور قونصلر جنرل جدہ خالد مجید کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔
 انصاف ڈاکٹرز فورم کے عہدیداروں کی نیشنل عوامی پارٹی میں شمولیت 
انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر ضمیر حسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مایوس کیا اور ملک و قوم کو سنگین مسائل سے دوچار کر دیا ہے
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے صدر ڈاکٹر سید مزمل شاہ کی رہائش گاہ پر ہونے والی پریس کانفرنس میں انصافڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر ضمیر حسن نے ڈاکٹر حیات خان، ڈاکٹر فیروز شاہ، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر تنویر نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے منسلک تھے اور انصاف ڈاکٹرز فورم کے تحت خدمات سرانجام دے رہے تھے اور وزیراعظم عمران خان کے نظریات کے حامی تھے مگر وزیراعظم عمران خان خود ہی اپنے نظریات سے غافل ہوچکے ہیں اور قوم کے ساتھ جتنے بھی وعدے کیے تھے ان میں سے کسی کو پورا نہیں کیا گیا ہے بلکہ ملک اس وقت شدید مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہے اور عمران خان بطور وزیراعظم ناکام ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے دیگر درجنوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور ہم عوامی نیشنل پارٹی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اپنی محبتوں سے نوازا ہے اور ہم باچا خان بابا کے نظریات کے مطابق خدائی خدمت گار کے طور پر کام کریں گے اور ملک و قوم کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے. اس موقعہ پر عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے صدر ڈاکٹر سید مزمل شاہ پارٹی کے دیگر اہم عہدیداروں اور ممبران کے ہمراہ ڈاکٹر ضمیر حسن اور انکے دیگر ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لئے بڑا اہم دن ہے کہ سعودی عرب کی قد آور شخصیات نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور پارٹی کو مضبوط بنایا ہے اے این پی جہاں پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے وہیں ملکی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کرتی آئی ہے اور سعودی عرب میں پارٹی کے ہزاروں ورکرز کی بدولت پارٹی منشور مزید فروغ پا رہا ہے. پریس کانفرنس میں عوامی نیشنل پارٹی کے دیگر عہدیداروں اور ممبران میں محمد انعام خان، آدم خان، طارق خان، گوہر علی خان، بہرام خان، سرفروش خان، جمیل خان، احسان علی خان، ظہور علی خان لالہ، حبیب یونس، رضااللہ، امیر خان، رستم خان، جان بہادر اور نوید خان کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے ۔

ای پیپر دی نیشن