وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اہم کامیابی حاصل کی ہے اورلاہور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں سیوریج واٹر کے نمونے پولیو فری نکلے ہیں ـوزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہروں میں سیوریج نمونوں کا پولیو فری ہونا حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے ـاللہ تعالی کے فضل و کرم اور ٹیم ورک کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں،جس پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں ـ پنجاب میں سیوریج نمونوں کے پولیو فری ہونے پرمحکمہ صحت اور انسداد پولیو ٹیمیں تحسین کی مستحق ہیں ـ انہوں نے کہاکہ سیوریج نمونوں کے پولیو فری ہونے کے باوجود پولیو ویکسینیشن مہم تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے گی اور5سال سے کم عمر کے بچوں کو شیڈول کے مطابق اینٹی پولیو ویکسین پلائی جائے گی ـ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی نئی نسل کو اس موذی مرض سے بچانا ہے اوربچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے ویکسینیشن کا تسلسل ضروری ہےـ صوبہ بھر میں خسرہ او رروبیلا کے ساتھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں ـ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہواـ محکمہ صحت کے حکام نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو انسداد پولیو کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی ـ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر،یونیسف پولیو ٹیم کے نمائندے اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی
وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کی اہم کامیابی،لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیوریج نمونے پولیو فری نکلے
Nov 26, 2021 | 18:37