اسلا م آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کی۔ تفصیلا ت کے مطا بق ٹوئٹر پر پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے منتخب نمائندوں، اس کی ملٹری لیڈر شپ اور سول سوسائٹی کے شراکت داروں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، گورننس اور علاقائی سکیورٹی کے معاملات پر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ پاکستان میں امریکی مشن نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے، امریکی مشن نے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کو بھی مبارکباد دی۔ امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ منتخب سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، تجارت، سرمایہ کاری، صحت کی حفاظت، موسمیاتی تبدیلی،علاقائی سلامتی کے امور پر آگے بڑھیں گے۔