جنرل عاصم منیر اور ساحر شمشاد مرزا کے تقرر کے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تقرریوں کے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ساحر شمشاد مرزا کو تین سال کے لئے چیئرمین جوائنٹ چیفس کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سید عاصم منیر کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی سٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔ جبکہ جنرل عاصم منیر کی بھی بطور آرمی چیف تعیناتی تین سال کے لیے کی گئی ہے۔ جنرل سید عاصم منیر 29 نومبر کو بطور 17ویں آرمی چیف کی کمانڈ سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے ہیں۔ نوٹیفکیشنز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا 27 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...