اسلام آباد(آئی این پی )حکومت سندھ اور ورلڈ بینک نے صوبے میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 7 لاکھ مکانات کی تعمیر کے لیے فنڈ فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں،مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو 3لاکھ جبکہ جزوی تباہ کو 50ہزارروپے ملیں گے،سیلاب زدہ علاقوں میں کسانوں کو بیج اور کھاد پر سبسڈی دینے کا فیصلہ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کی مطابق حکومت سندھ اور ورلڈ بینک نے صوبے میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 7 لاکھ مکانات کی تعمیر کے لیے فنڈ فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔حالیہ تباہ کن سیلاب نے ہر شعبے کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور اس اقدام کا مقصد پاکستان میں متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ایاز احمد نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ حالیہ سیلاب سے تقریبا 8لاکھ مکانات تباہ ہوئے اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور عالمی بینک کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 700,000 مکانات کی تعمیر کے لیے مالی معاونت ایک اہم قدم ہے۔ اس سے متاثرین کی مشکلات میں کمی آئے گی۔مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو ورلڈ بینک کی مدد سے حکومت سندھ کی جانب سے 300,000 روپے جبکہ جزوی طور پر تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو 50,000 روپے ملیں گے۔
زرداری جمہوری سیاست کے امام ہیں: فیصل کریم کنڈی حکومت سندھ، ورلڈ بنک میں سیلاب متاثرین کیلئے 7 لاکھ مکان تعمیر کرنے کا معاہدہ
Nov 26, 2022