لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سےنئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام نے اب عمران خان کے جھانسے میں آنا چھوڑ دیا ہے۔ آج ان کے لاہور سے قافلے روانہ ہونے تھے مگر 2 کروڑ کے لاہور شہر میں سے چند سو لوگوں نے بھی عمران خان کے جلسہ میں شریک ہونا مناسب نہ سمجھا اور اس سازشی کی سازشی سیاست کو مسترد کردیا ہے ۔