بدترحالات میںپاک فوج تقرریاں اچھے حالات کا پیش خیمہ ہوگا:لیاقت بلوچ


لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی، قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاک فوج میں تقرریوں کا عمل آئین، قانون اور میرٹ سنیارٹی کی بنیاد پر مکمل ہوگیا ہے۔ بدتر حالات میں یہ عمل ہوا جو اچھے حالات کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔ سیاسی پیالے میں فوجی تقرریوں کا طوفان سیاسی قیادت نے بلاجواز پیدا کیا۔


 میڈیا، سوشل میڈیا نے طوفان کو دوچند کردیا۔ ریاست کے تمام سٹیک ہولڈرز کو سنجیدگی، ذمہ داری، آئین و قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ عمران خان اپنی مقبولیت کے عروج کو جذباتی فیصلوں کے ساتھ غلط استعمال کررہے ہیں۔ قومی ترجیحات، انتخابی اصلاحات اور عام انتخابات کے انعقاد پر بند گلی سے نکل کر ڈائیلاگ کرنا قومی سیاسی ضرورت ہے۔ سیاست دان ضِد، جھوٹی انا¶ں کے ب±ت توڑیں اور قومی سلامتی، معاشی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے حب الوطنی کے ساتھ قومی کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن