اسلام آباد،  قائد اعظم یونیورسٹی کی جگہ پر تعمیرات روکنے کے حکم میں توسیع


 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے بہارہ کہو بائی پاس کے قائد اعظم یونیورسٹی کی جگہ پر تعمیرات روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے فریقین کو حتمی دلائل کی ہدایت کردی۔ دوران سماعت بتایاگیاکہ انوائرمنل پروٹیکشن ایجنسی نے بہارہ کہو منصوبے کی منظوری دے دی اور سی ڈی اے نے انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے عائد دس لاکھ روپے جرمانہ جمع کرا دیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منوراقبال دوگل نے کہاکہ درخواست گزاروں کے خدشات اور تحفظات کابینہ میں بھیج دئیے گئے، رپورٹ آئندہ ہفتے تک آ جائے گی،  ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے ایک ہفتے کی مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...