متحدہ علماءکونسل نے ”یوم انسدادسود“ منایا

Nov 26, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار)متحدہ علماءکونسل پاکستان اورتحریک انسداد سودپاکستان کے قائدین مولانا عبدالرو¿ف ملک، مولانا زاہد الراشدی، سردار محمد خان لغاری، عبداللطیف خالد چیمہ، مولانا عبدالغفار روپڑی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، ڈاکٹر حافظ محمد سلیم اور دیگر رہنماوں کی اپیل پر ملک کے طول 
و عرض میں” یوم انسدادسود“ منایا۔جماعت اسلامی ، تنظیم اسلامی، جمعیت علماءاسلام، پاکستان شریعت کونسل ، اور دیگر جماعتوں کے دینی رہنماو¿ں علماءکرام ، خطباءعظام اور دیگر حضرات نے مختلف مقامات پر خطبات اور اپنے اپنے بیانات میں کہا کہ سود جیسے استحصالی نظام نے پوری دنیا کی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

 تحریک انسداد سود پاکستان کے کنوینر مولانا زاہد الراشدی،مولانا عبدالرو¿ف ملک ، سردار محمد خان لغاری، عبداللطیف خالدچیمہ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا عبدالغفار روپڑی، مولانا عبدالرو¿ف فاروقی، ڈاکٹرحافظ محمدسلیم عثمانی، قاری محمد قاسم بلوچ اور دیگر رہنماو¿ں نے لاہور میں خطبات اور بیانات میں کہا کہ 75سال سے قوم کو سود کے نام پر حرام کھلایا جار ہاہے، جن بنکوں نے سپریم کورٹ سے اپنی اپیلیں واپس لی ہیں ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں یہ2 بنک سٹیٹ بنک آف پاکستان اور نیشنل بنک آف پاکستان ہیں جب کہ باقی 14 اپیلیں دیگر بنکوں اور مالیاتی اداروں کی طرف سے ہیں جو واپس نہیں لی گئیں۔ 

مزیدخبریں