بیجنگ (این این آئی)چین کے سنکیانگ ریجن میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔سنکیانگ کے شہر ارمچی کی عمارت کی 15 ویں منزل پرآگ گزشتہ رات لگی جو دیگرمنزلوں تک پھیل گئی۔آگ میں زخمی ہونے والے 9 افراد کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں لیکن انکی حالت بہتر ہے۔عمارت میں آگ لگنے کی وجہ الیکٹرک ساکٹ ایکسٹینشن کو قراردیا جارہا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔چین میں حالیہ چند دنوں میں یہ آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے جبکہ رواں ہفتے وسطی چین کے شہران یانگ میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
چین ، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10افراد ہلاک،9 زخمی
Nov 26, 2022