سیاستدان افواج پاکستان کو سیاسی بکھیڑوں میں گھسیٹنابند کردیں:تحریک نفاذ فقہ جعفریہ 


اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا حسین مقدسی نے نئے آرمی چیف کی تقرری کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے اہل سیاست سے اپیل کی ہے کہ وہ افواج پاکستان کو سیاسی بکھیڑوں میں گھسیٹنے کا سلسلہ بند کردیں۔ خوش اسلوبی کے ساتھ فوجی کمان کی تبدیلی سے بھارت میں سوگ کا سماں ہے۔ جلتی پر تیل ڈال کر انتشار و فساد پھیلانے کے خواہاں دشمن کے منصوبے خاک میں مل گئے۔ ازلی دشمن کلبھوشنوں کے ذریعے سرحدوں کے اندر وا رکررہا ہے ہر دہشت گرد ٹھکانے پر خیبری ضرب لگائی جائے۔ آپریشن رد الفساد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے،فساد پھیلانے کی خوفناک سازش سانحہ راجہ بازار کے اصل مجرموں کو بے نقاب کرنا پاک فوج کا عظیم کارنامہ ہے۔ نئے آرمی چیف بے گناہ مقدمات بھگتنے والوں کو ریلیف اور اصل مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ پاک فوج سے فائدے اٹھانے والے ہی اسے بدنام کرتے رہے ہیں۔ محافظان وطن پر الزامات لگا کر دشمنوں کو خوش کرنامادر وطن سے خیانت ہے۔ ہر محب وطن عساکر پاکستان کی پشت پر کھڑا ہے۔

ای پیپر دی نیشن