اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی راولپنڈی آمد پر کہاہے کہ عمران خان اگر قانون کے اندر رہیں گے تو میں استقبال کروں گا اور قانون کی خلاف ورزی کریں گے تو رانا ثنا اللہ استقبال کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم نے آرمی چیف کی تقرری پر کہا کہ عمران خان نے اس بار آئین پڑھا تو انہیں سمجھ آگیا کہ قانون کیا کہتا ہے، عمران خان کو اکثر باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں۔
عمران نے قانون پر عمل کیا تو میں استقبال کروں گا، شاہد خاقان عباسی
Nov 26, 2022