راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کا انجن پرندہ ٹکرانے سے بند ہو گیا، پائلٹ کی جانب سے انجن میں آگ لگنے کی اطلاع دی گئی، پائلٹ نے انجن بند کر کے دوسرے انجن کی مدد سے ہنگامی کامیاب لینڈنگ کرالی ، طیارے میں 54 مسافر سوار تھے، پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد آرہا تھا، ایئرپورٹ سے 2 ناٹیکل مائیل فاصلہ پر طیارہ نے 2240 پر"میڈے کال" دی ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو فوری تعینات کیا گیا جہاز نے 2241 پر رن وے 28ایل پر بحفاظت لینڈ کیا۔