عمران کے مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے: زبیر احمد ظہیر 

Nov 26, 2022


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان  عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت  کرینگے۔  اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کا مرکزی مجلس عاملہ  کے اجلاس  میں مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ  عمران خان کے پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے کے نظریے کو کامیاب بنانے  کیلئے سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نجات دلانا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ  عمر بن عبدالعزیز  گلبرگ لاہور میں پریس کانفرنس میں کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا مرکزی مجلس عاملہ نے فیصلہ تھا کہ آج قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد عمران خان حقیقی معنوں میں اسلام اور مسلمانوں کی آواز بن چکے ہیں۔ علامہ زبیر احمد ظہیر اور پروفیسر عدنان فیصل نے ملک بھر ، چاروں صوبوں ، لاہور ، راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام عہدیداروں ، علماء  و مشائخ اور کارکنوں کو ہدایت دے دی ہے۔ انشاء اللہ ہم حقیقی آزادی مارچ میں عمران خان اور تحریک انصاف کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ 

مزیدخبریں