ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ،نئے آرمی چیف تعیناتی کا خیر مقدم :مولانا امجد خان 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت کسی خلفشاراور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا،نئے آرمی چیف عاصم منیر کی تعیناتی کا جے یو آئی خیر مقدم کرتی ہے۔ پاکستان مخالف دنیا کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔یہ آئینی پوسٹ تھی جسے کچھ لوگوں نے سیاسی بنانے کی کوشش کی لیکن حکومتی جماعتوں اور ادارے کی حکمت عملی سے احسن انداز میں حل کیا گیا۔ جے یو آئی قوم میں وحدت اور ملک کو بحرانوں سے آزاد کرانے کیلئے کردار ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ بحرانوں کا خاتمہ اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔ جامعہ رحمانیہ اور کنگن پور قصور میں پارٹی ذمہ داران،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ وطن عزیزکسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ملک کو سیاسی اورمعاشی استحکام کی ضرورت ہے ،ملکی بقاءوسلامتی کاتقاضاہے تمام ادارے اپنے آئینی حدود میں رہتے ہوئے ملک وقوم کی ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کر یں،قبل از وقت انتخابات مسائل کا حل نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...