فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔ 131 رب کا رہائشی اشرف موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا، ساہیانوالہ کے قریب تیز رفتار بس ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اشرف کو کچل دیا، شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اشرف موقع پر دم توڑ گیا۔ ریلوے سٹیشن چوک میں تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو دوستوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں امین پور روڈ نڑ والا بنگلہ کا رہائشی تئیس سالہ حسنین علی ولد حیات موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی اٹھارہ سالہ محمود ولد خورشید شدید زخمی ہو گیا۔