فیروزوالہ+ مریدکے (نامہ نگاران) جی ٹی روڈ کی آبادی رحمانیہ کالونی مریدکے میں دیرینہ عداوت کی بنا پر بودی قصاب گروپ کے مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے مخالف گروپ نواز بلا بٹ کے بیٹوں عمران بٹ اور شہزاد بٹ کو قتل کر دیا۔ دونوں گروپوں کے متعدد افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ علاقہ پولیس دونوں فریقین کے خلاف متعدد مقدمات قتلوں کے درج کر چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بٹ گروپ کے سربراہ نواز بٹ بلا کے بیٹے عمران بٹ 35 سالہ اور شہزاد بٹ 40 سالہ اپنے گھر کے قریب کھیت میں مویشی چرا رہے تھے کہ اس دوران قصائی گروپ کے مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ مریدکے سٹی تھانہ سے چند قدم دور واقعہ پیش آیا۔لیکن پولیس دیر سے پہنچی‘ بٹ گروپ اور قصائی گروپ میں سالہا سال سے دشمنی چلی آ رہی ہے اور یہ خونی دشمنی اب تک دونوں خاندانوں کے دو درجن کے قریب افراد چاٹ چکی ہے۔ دونوں گروپوں کی دہشت کا عالم یہ ہے کہ علاقہ میں کوئی بھی شخص ان کے بارے میں آسانی کے ساتھ لب کھولنے پر آمادہ نہیں ہوتا۔