اسلام آباد (نامہ نگار) عمران خان کی کال پر میں اپنے تمام کارکنان سے کہتا ہوں آزاد و خود مختار پاکستان کی جدوجہد کے لئے گھروں سے باہر نکلیں، ہمیں غلامی قبول نہیں، یہ بیانیہ اصولی اور قومی جذبات کا آئینہ دار ہے۔ پاکستان کے موجودہ بحرانوں کا حل فوری الیکشن کا انعقاد ہے۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آبادکے ایک مقامی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے دشمن کی بھی حکومت ہوتی اور اس طرح بیرونی مداخلت سے گرائی جاتی ہم اس کے بھی ساتھ کھڑے ہوتے۔ 26 تاریخ کو ایم ڈبلیو ایم تحریک انصاف کے ساتھ ہوگی۔ عمران خان نے قوم کو بتایا کہ ملک کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ امریکہ کے چنگل سے نکلنا آسان نہیں، جدوجہد جاری رہے گی۔ حقیقی آزادی کی منزل تک ہمارا سفر جاری رہے گا۔ قوم خصوصا نوجوانوں سے درخواست ہے تھکنا نہیں ہے اور سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج قوم کی تعمیر نو ہو رہی ہے، 26 تاریخ کو پورے پاکستان سے نکلیں گے، ہم نے پہلے دن سے رجیم چینج کے خلاف آواز بلند کی اور رجیم چینج کے خلاف ہم اب ایک ایسے راستے پر چل پڑے ہیں جو آسان نہیں کٹھن اور طولانی ہے۔ حقیقی آزادی کے حصول تک یہ سفر مسلسل جاری رکھنا ہو گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے تعاون کو سراہتے ہیں۔
کارکن آزاد، خود مختار پاکستان کی جدوجہد میں گھروں سے نکلیں: مجلس وحدت المسلمین
Nov 26, 2022