مسلسل 6ہفتوں سے مہنگائی میں ا ضافہ، شرح 30.16فیصد ہوگئی:ادارہ شماریات


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک میں مسلسل 6  ہفتوں سے مہنگائی میں اضافے کا رجحان ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.48 فیصد اضافے کیساتھ 30.16 فیصد ہو گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور9 اشیاء  کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ جبکہ 23 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 48 پیسے ، چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 20 پیسے سمیت آلو، تازہ دودھ ، چاول، لہسن، بیف کی قیمیتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں 21 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہواجبکہ برائلر زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 11 روپے 60 پیسے بڑھ گئی ہے۔ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وارمہنگائی کی شرح30.16فیصد رہی ہے۔ملک میں گذشتہ چھ ہفتے سے مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...