اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکےتی ، چوری کی وارداتوں مےں شہریوں کونقدی ، زےورات ،2کارےں ، 6موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا تھانہ رمنا کو ظفرا قبال نے بتایا کہ جی الیون تھری میں مےرے گھر سے 3لاکھ10ہزار روپے ایل سی ڈی اور دیگر سامان چوری ہوگئے تھانہ مارگلہ کو جہان زرین نے بتایا کہ ایف ایٹ میں میاں فراز وغیرہ نے مرسیڈیز کار نمبرFA-323چھین لی گئی تھانہ رمنا کو وقاص اصغر نے بتایا کہ جی الیون مرکز میں مےرے ساڑھے 9لاکھ روپے چوری کرلئے گئے تھانہ آبپارہ کو صغیر احمد نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے بیٹی کا علاج کرانے کے بہانے مجھ سے ڈےڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون ہتھیا لئے،تھانہ آئی نائن کو جہانگیر افسر نے بتایا محمد اسلم نے کمپنی کے 37لاکھ65ہزار356روپے خورد برد کرلئے،تھانہ آئی نائن کو محدم جاوید نے بتایا کہ عدنان محمود نے ڈونیشن بکسوں سے رقم چوری کرلی، تھانہ شہزاد ٹاﺅن کو سلمیٰ نواز نے بتایا کہ چٹھہ بختاور میں نامعلوم چوروں نے 5تو لے سو نے کے زیورات چوری کرلئے، تھانہ لوہی بھیر کو جمیل خان نے بتایا کہ کاک پل پر نامعلوم افراد نے 1لاکھ چھین لئے، تھانہ آئی نائن کے علاقے ایچ ایٹ سے ابراہیم ذوالفقار کی کرولا کار LEF-712 سمےت6 موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔