اسلام آباد(نا مہ نگار) رفاہ انٹرنیشنل یو نیورسٹی اور ایچ آر میٹرکس کے مابین سٹریٹجک پارٹنر شپ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں،مفاہمت کی یادداشت پر دستخط یہاں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیے گئے ،اس سے دونوں اداروں کے درمیان تعاون پر مبنی مضبوط تعلقات استوار ہوں گے ،اس کے تحت مختلف قومی پروگراموں ،کانفرنسوں اور کارپوریٹ اقدامات کے آغاز کے لیے سٹریٹجک شراکت داری قائم کی جائے گی ،مفاہمت کی یاداشت پر رفاہ انٹرنیشنل یو نیورسٹی کے سی ای او میکس سٹریٹجی احمد نعمان انیس اور سی ای او ایچ آر میٹرکس زاہد مبارک نے دستخط کیے۔
،تقریب میںفیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسز رفاہ سکول آف لیڈر کے ڈین ڈاکٹر پروفیسر خرم شہزاد اور ایچ ڈی ایس کے ٹریننگ آفیسر عادل زیب نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر اپنے خطاب میں احمد نعمان انیس نے کہا کہ اس شراکت داری سے میکس سٹریٹجی ،ایچ آر میٹرکس کے ساتھ مل کر کانفرنسز،تربیتی پروگرام ،فیکلٹی کی صلاحیت کی تعمیر اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے پاکستان میں ورکشاپس کا انعقاد کریں گے۔