راولپنڈی میں پاکستان انگلینڈ کرکٹ میچوں کے دوران ٹریفک ڈائیورشن پلان


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ڈبل روڈ کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پاکستان اورانگلینڈ کے مابین کرکٹ میچوںکے دوران ٹریفک ڈائیورشن پلان مرتب کر لیاہے شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھنے کےلئے شاہراہوں پر آگاہی بینر آویزاں کرنے کے ساتھ آفیشل سوشل میڈیا پیجز اور ریڈیو سٹیشن کے ذریعے ٹریفک کی صورتحال کے متعلق لمحہ با لمحہ آگاہی بھی فراہم کی جائے گی ٹریفک پلان کے مطابق 28نومبر سے5دسمبرتک پاکستان اورانگلینڈ کے مابین ہونے والے کرکٹ میچوںکے دوران ٹریفک پولیس کے432اہلکارسپیشل ڈیوٹی انجام دیں گے جن میں7ڈی ایس پی،24انسپکٹر،314ٹریفک وارڈن اور87ٹریفک اسسٹنٹ شامل ہیں دونوں ٹیمیں28نومبر سے پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گی دوران میچ سٹیڈیم روڈ کو 9thایونیو چوک سے ڈبل روڈ تک دونوں اطراف کو عام ٹریفک کےلئے مکمل طور پر بند رکھا جائے گا اس دوران اسلام آباد9thایونیو سے آنے والی ٹریفک براستہ فیض آباد ایکسپریس وے اور IJPروڈ سے پنڈورہ چونگی ، کٹاریاں، کیرج فیکٹری ، پیرودھائی موڑ ،چک مدد سے راولپنڈی میں داخل ہو سکے گی ۔
جبکہ راولپنڈی سے ڈبل روڈ 9thایونیواسلام آباد جانے والی ٹریفک براستہ مری روڈ فیض آباد اسلام آباد داخل ہو سکے گی کرکٹ ٹیموں کی روانگی اور واپسی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ تک دونوں اطراف سے مکمل طور پر بند کیا جائے گا اس دوران اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گاجبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک براستہ 6thروڈ سید پورروڈ سے اسلام آبادداخل ہو سکے گی جبکہ غوثیہ چوک سے آنے والی ٹریفک کو براستہ فاروق اعظم روڈ، کری روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن