اسلام آباد(نا مہ نگار)ایک ذمہ دار کارپوریٹ کے طور پر، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے گزشتہ روز اپنے سی آر ایس پروگرام کے تحت ضلع اٹک کے گاﺅں چھپری کے اسکول سے باہر بچوں کے لیے 'مشعال علم پروگرام'کا آغاز کیا۔اس سلسلے میں وژن 21گلوبل اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان 29.816ملین روپے کی لاگت سے تعلیمی پروگرام شروع کرنے کے لیے ایک ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ ایم او یو پر دستخط کی تقریب او جی ڈی سی ایل ہاس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر ای ڈی(سروسز) او جی ڈی سی ایل ضیا صلاح الدین، منیجر ای سی اینڈ این(سی ایس آر)کے علاوہ دونوں کمپنیوں کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔اس اقدام کے تحت ضلع اٹک کے گاﺅں چھپری کے بچوں کو سپیڈ لٹریسی پروگرام کے ذریعے معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔
پروگرام کی مدت چار سال ہوگی جس میں کمیونٹی کے طلبا کے لیے چھ ماہ کا سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شامل ہے۔