پی ٹی آئی آزادی مارچ ، راستوں کی بندش سے عوام کومشکلات 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات اور مری روڈ فیض آباد سمیت دیگر علاقوں میں راستوں کی بندش کے کے باعث جڑواں شہروں کے شہریوں کو راولپنڈی اسلام آباد اور دیگر جگہوں پر جانے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پرا، سرکاری اور نیم سرکاری اداروں سمیت پرائیویٹ دفتر وں میں حاضری معمول سے کم رہی،تحصیل آفس ، ضلع کچہری میں بھی شہریوں سمیت وکلاءکی تعداد کم رہی، مین شاہراﺅں، چھوٹی سڑکوں پر ٹریفک کا بہاﺅ بھی کم رہا، ٹریفک وارڈن راستے بند ش والے علاقوں میں شہریوں کو متبادل روٹ اختیار کرنے کی ہدایات دیتے رہے،پبلک ٹرانسپورٹ کم رہی جبکہ بائیکا ، چنگ چی رکشے والوں کی چاندی رہی جو شہریوں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچانے کیلئے منہ مانگے دام وصول کرتے رہے جس پر اکثر نے احتجاج بھی کیا لیکن اپنی منزل پر پہنچنے کیلئے کرایہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن