اسٹیٹ بینک خواتےن کے کاروبار کےلئے کردار ادا کرنا چاہتا ہے، طارق ریاض 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے وفد نے راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کے دفتر کا گزشتہ روز دورہ کیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے وفد میں چیف منیجر راولپنڈی ریجن طارق ریاض، اسسٹنٹ چیف منیجر عامر محمود، دپٹی چیف منیجر مس صفیہ حماد، رضی الدین،عاصمہ طارق و دیگر شریک تھے، سٹیٹ بینک کے چیف منیجر طارق ریاض نے کہا کہ سٹیٹ بینک راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کے ساتھ مستقبل میں خواتین کی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں پر مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں خواتین قدرے پیچھے ہوتی ہیں مائیکر و لیول پر کام کرنے والی خواتین کی مالی شمولیت اور کاروباری فروغ کے حوالے سے سٹیٹ بینک کردار ادا کر نا چاہتا ہے۔ سٹیٹ بینک کو راولپنڈی ضلع میں ریجنل فورم کے قیام کیلئے راولپنڈی سے خواتین کی تجاویز اور شمولیت درکار ہے اس ضمن میں سٹیٹ بینک راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کی سپورٹ چاہتا ہے۔
،مس رفعت شاہین نے کہا راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس ہر طرح سے سٹیٹ بینک کیساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔

ای پیپر دی نیشن