راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا حسین مقدسی نے نئے آرمی چیف کی تقرری کو خوش آئندقرار دیا ہے،خوش اسلوبی کے ساتھ فوجی کمان کی تبدیلی سے بھارت میں سوگ کا سماں ہے جلتی پر تیل ڈال کر انتشار و فساد پھیلانے کے خواہاں دشمن کے منصوبے خاک میں مل گئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ شبیہہ الحسن کاظمی کی زیر سرکردگی ٹی این ایف جے اسلام آباد کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ حسین مقدسی نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے خالصتا انتظامی مسئلے کو جس انداز میں سیاسی تنازعے کی شکل دی گئی اس پر ہر محب وطن متفکر تھا پاکستان سے محبت کرنے والا ہر شہری جنرل سید عاصم منیر کیلئے دعا گو ہے ۔