اسلام آباد (نا مہ نگار)پمز بحالی تحریک کے سلسلے میں پمز ملازمین پانچویں روز بھی سراپا احتجاج اور بل کی منظوری تک احتجاج کرتے رہیں گے۔ ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے چئیر مین فیڈرل ہیلتھ الائنس چودھری قمر گجر نے کہا صدر مملکت پمز ایکٹ 2022 پر فی الفور دستخط کریں تاکہ مریضوں اور ملازمین کی بے چینی دور ہوسکے ۔ ترجمان فیڈرل ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفندیار خان نے کہا کے انتظامیہ کو دی گئی مہلت ختم ہوگئی ہے اور اب او پی ڈی کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے دفاتر بھی بند رہیں گے اور احتجاج انتظامیہ دفاتر کے سامنے ہوگا۔ صدر فیڈرل ہیلتھ الائنس ڈاکٹر حیدر عباسی نے ایک اخبار میں ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود کی جانب سے جھوٹے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور ان کی جانب سے مذاکرات کے دعوت کے جھوٹے بیان کی تردید کی ۔ چیف آرگنائزر فیڈرل ہیلتھ الائنس ملک طاہر محموداعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پمز کی بحالی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، مظاہرین سے محمد ارشد خان ۔ ڈاکٹر فیض اچکزئی ۔ لیاقت اوگاہی ۔ فیصل تنولی ۔ راجہ ربنواز ۔ طارق مٹو ۔ ملک زیشان اعوان ۔ لقمان علی اور تنویر نوشاہی نے بھی خطاب کیا۔