اہل علم کا دنیا سے رخصت ہو نا باعث رنج ہے،مولانا ابرار رحمانی


کراچی)پی پی آئی) جما عت اہلسنت پاکستان کے رہنما مولانا ابرار احمد رحمانی نے مرحوم مولانا شاہدین اشرفی کے انتقال پر کہا کہ اہل علم و فراست کا دنیا سے رخصت ہو نا باعث رنج ہوا کرتا ہے، رب تعالی مرحوم کی دینی خدمات کو قبول فرمائے۔انہوں نے مرکز اہلسنت میں منعقد تعزیتی اجلاس میں مرحوم مولانا شاہدین اشرفی کی دینی و ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ مولانا شاہدین سچے مذہبی انسان اور جذ بہ حب الوطنی سے سرشار تھے ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی و بخشش و مغفرت ،بلنددرجات ،جنت میں اعلی مقام اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن