سیاسی استحکام قبل از وقت انتخابات سے آئے گا: شیخ رشید

Nov 26, 2022


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگوں کو غلط فہمی تھی کہ عمران خان 25 دن سمری پر بیٹھا رہے گا، اداروں نے بھی کہا ہے کہ معاشی اور سیاسی عدم استحکام گھمبیر ہو گیا ہے۔ فوج نے سیاست سے دور رہنے کا حتمی فیصلہ کر لیا جو پی ڈی ایم کی سیاسی موت ہے۔ نئے آرمی چیف کسی سیاستدان کے ساتھ نہیں ملک اور عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ لال حویلی میں جمعہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب اور اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی استحکام قبل از وقت انتخابات سے آئے گا۔ نئی صبح اور نئے دن کا آغاز ہوگیا۔ اب عوامی رائے عامہ اور توقعات کی تکمیل ہوگی۔ نئے سکرپٹ میں معاشی سیاسی عدم استحکام اور دیوالیہ سے نجات کی کوشش ہوگی۔ عوام کے مسائل کی کسی کو فکر نہیں۔ کل دن بارہ بجے شیخ راشد شفیق کے ہمراہ حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کروں گا۔
شیخ رشید 

مزیدخبریں