علماءحق کی سنگت دنیا وآخرت میں کامیابی کا زینہ ہے‘شاہ عبد الحق 


کراچی (نیوز رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کرا چی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ علم و ادب اور علماءحق کی سنگت کے ذریعے انسان کامل مومن ،دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کر سکتا ہے ۔انسان کےلئے علم نافع اور نیک اولاد صدقہ جاریہ اور بخشش کا سامان ہے۔ انہوں نے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رب العالمین نے حضور نبی پاک کو معلم انسانیت بنا کر دنیا میں بھیجا۔علم کے حاملین اور طالبین صاحبان ِ فضیلت ہوا کرتے ہیں۔دینی و عصری علوم کے ذریعے ترقی و عروج حاصل کرنا بآسانی ممکن ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علم کی بدولت ہی انسان میں نیکی و بدی اور حق و باطل کا شعور پیدا ہوتا ہے تعلیم کیساتھ تربیت بھی انتہائی ضروری ہے ۔ شاہ عبد الحق نے کہا کہ تعلیمات اسلام کی حقیقی روح سے دور ہو کر آج مسلما ن مسائل و مشکلات مےں مبتلا ہو گےا ہے۔ آج دنیامیں جو بھی معاشرتی خاندانی زندگی کے محاسن موجود ہیں وہ دین اسلام کی روشن تعلیمات کامظہر ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...