جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہونے کے باوجود پاکستانی روپے پر دباؤ رہے گا : غیر ملکی انوسٹمنٹ بنک 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) غیرملکی انویسٹمنٹ بنک  ’’ای ایس جی ہرمز‘‘ نے پاکستان سے متعلق رپورٹ میں کہا ہے کہ جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی کے باوجود روپے پر دباؤ رہے گا۔ ترسیلات زر میں کمی تشویش کا باعث ہے۔ ترسیلات زر غیر رسمی ذرائع سے وصول ہو رہی ہیں۔ مالی سال 2023ء میں جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کے 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ زرمبادلہ ذخائر میں کمی سے روپیہ مزید کمزور ہو گا۔ سیلاب کے باعث اجناس کی فراہمی متاثر ہوئی۔ رواں مالی سال مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن