حیدرآباد(بیورو رپورٹ) سخی پیر پولیس کی چھاپہ مار کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔حیدرآباد پولیس کا منشیات فروشوں اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری تھانہ سخی پیرڈی ایس پی مارکیٹ کی ہمراہ مال پیڑی کے قریب خالی پلاٹ میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 2 جواریوں کو گرفتار کرلیا گیا،جبکہ گرفتار ملزمان کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،گرفتار جواریوں کے قبضے سے برآمد کیش رقم اور تاش کے پتے پولیس تحویل میں لے لیے گئے،سخی پیر پولیس نے مخفی اطلاع پر مزید کاروائی کرتے ہوئے ٹنڈو ولی محمدسے منشیات فروش کو 9 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلیاگرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات حاصل وکرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے،سخی پیر پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف جوا اور حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے۔دوسری جانب اے سیکشن پولیس کی کاروائی ، موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے 2 کارندے گرفتار،،تھانہ اے سیکشن ڈی ایس پی لطیف آباد کی سربراہی میں ایس ایچ او کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی گزشتہ روز تھانہ اے سیکشن کی حدود خواجہ کالونی یونٹ نمبر8 لطیف آباد میں فریادی ندیم شیخ کی موٹر سائیکل چوری کا واقع پیش آیا،، اے سیکشن پولیس نے اس واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سخی پیر پولیس