پی ایس ایل میں مبینہ خورد برد، بلٹ پروف گاڑی کی خریداری، پی ا ے سی تحقیقات کریگی

اسلام آباد (رانا فرحان اسلم/سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیخلاف پاکستان سپر لیگ (پی ایس  ایل) میں مبینہ خورد برد کروڑوں روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی کی خریداری سمیت دیگر معاملات پر پبلک اکائونٹس کمیٹی تحقیقات کریگی۔ وزارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مالی معاملات میں بدانتظامی پر آڈٹ کا معاملہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سپرد کرنے کا عندیہ دیدیا۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی روابط و کھیل احسان الرحمن مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں مالی معاملات مشکوک ہیں۔ معاملہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے حوالے کر رہے ہیں۔ جونیئر لیگ پی ایس ایل اور دیگر مالی معاملات میں شفافیت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بد اتنظامی اور مالی معاملات میں مبینہ خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ جونیئر لیگ، پاکستان سیر لیگ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیجانب سے کروڑوں روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی کی خریداری سمیت دیگر معاملات پر بھی کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...