حیدرآباد(بیورو رپورٹ)جی سی یونیو ورسٹی حیدرآبادمیں دوسرے اسٹوڈینٹس ٹیلنٹ فیسٹول میں خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کاسرمایہ اُس کے نوجوان ہوتے ہیں اگر نوجوانوں کوتعلیم وہنر سے آراستہ کیاجائے توقوموں کا عروج شروع ہوتاہے آپ میں سے ہر ایک باصلاحیت ہے ،اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیجیے ،جی سی یونیو ورسٹی نے آپ کوایک بہترین پلیٹ فارم دےاہے اس سے فائدہ اٹھائیے اورمعاشرے کوفائدہ پہنچائیں۔س دوران فزیکل ایجوکیشن کی جانب سے کھیلوں کے مقابلے، انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے تحت آئی ٹی نمائش، میتھس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ریاضیاتی اُصولوں پر مبنی نمائش ،ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور کریٹیوسوسائٹی کے زیراہتمام آرٹ ورک وپینٹنگ ،بزنس ڈپارٹمنٹ کے تحت بزنس اینڈ انٹری پرینیورشپ نمائش،شعبہ¿ ارضیات (Geography) کے تحت جغرافیائی پروجیکٹس لگائے گئے ہیں۔
جی سی یونیو ورسٹی