شہدادپور (نامہ نگار )شہدادپور پولیس ٹریننگ کالج میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کی جانب سے طالب علموں کی تربیت اور اساتذہ کی اہمیت کے عنوان سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔جس پی ٹی سی کے پرنسپل ایس ایس پی علی شیر جاکھرانی۔آئی بی اے ہیڈ ماسٹر فاروق اعظم لاکھا۔پرائیوٹ اسکول کے پرنسپل سمیت طلبہ وشہر کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ترقی کا دارومدار تعلیم اور اساتذہ ہے۔جو بچوں کو بہترین تعلیم دے کر ایک اچھا انسان بناتے ہے۔ہمیشہ اس قوم نے ترقی کی جس نے اپنے استادوں کو بہتر جانا۔ہمارے یہاں الٹ ہورہا ہے اساتذہ کو اہمیت نہ دینے سے ہم ترقی نہیں کرپارہے ہے۔انھوں نے کہا کہ اچھی تعلیم دینے کی زمہ داری صرف حکومت کی نہیں ہے۔والدین کو بھی چاہئے۔ کہ بچوں پر توجہ دیں۔تقریب میں بہترین کارکردگی حاصل کرنے والے طالب علموں پر سرٹیفکٹ تقسیم ک?ے۔اس موقع پر آنے والے مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحائف پیش کئے گئے۔
شہدادپور، طلباءکی تربیت اور اساتذہ کی اہمیت پر تقریب
Nov 26, 2022