حیدرآباد اسٹوڈنٹس الائنس کے تحت طلبہ یکجہتی مارچ

Nov 26, 2022


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)حیدرآباد اسٹوڈنٹس الائنس کی جانب سے اولڈ کیمپس سے حیدرآباد پریس کلب تک طلبہ یکجہتی مارچ نکالاگیا، جس کی قیادت کنوئنر وجدان سراج،عاقب رتڑ، کاشف ملاح، نواب چانڈیو، و عامر چانڈیو نے کی ۔ مارچ کے شرکاءپلے کارڈز و بینرز اٹھائے یکجہتی کے نعرے لگارہے تھے۔ اس موقع پر مذکورہ رہنما¶ں نے مطالبہ کیا کہ طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرکے ان کے الیکشن فوری کرائے جائیں ، تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسگی کے قانون کے تحت طلبہ کی شمولیت سے کمیٹیاں بنائی جائیں،سیلاب متاثر طلبہ کی ہاسٹل کی فیس معاف کی جائے،ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں یونیورسٹی کی تعداد میں اضافہ ، جعلی ڈومیسائل منسوخ ، سندھ اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں تعینات فورس کو ہٹایا جائے اور فیسوں میں اضافہ واپس لے کر تعلیم مفت کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں طبقاتی نظام کا خاتمہ کرکے جدید سائنسی ماحول پیدا کیا جائے اور تمام گریجویٹ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

مزیدخبریں