ڈی سی بدین انسدادپولیو مہم میں موئثر کردار ادا کرے ،ندیم الرحمن میمن

Nov 26, 2022


حیدرآباد(بیورو رپورٹ) کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمن میمن کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو سے متعلق ایک اہم اجلاس ان کے دفترشہباز بلڈنگ حیدرآباد میں منعقد کیا گیا۔جس میںڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو، ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن رٹائرڈ فرید الدین مصطفی، ڈویژنل ٹاسک فورس کے فوکل پرسن ڈاکٹر جمشید خانزادہ و دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز و متعلقہ افسران نے بذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بدین میں گذشتہ انسداد پولیو مہم کی سو فیصد بہتر رزلٹ نہ آنے پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے ڈپٹی کمشنر بدین کو اس ضمن میں کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو ہدایت کی کہ پانچ سال تک کی عمرکے بچوں کی گھروں میں عدم موجودگی کے کیسزکی بڑھتی ہوئی تعداد کو فوری طور پر ضابطے میں لانے کے اقدامات کیے جائیں جبکہ عدم موجودگی کے اسباب بھی بتائے جائیں اور 28 نومبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران ان کیسز کی کوریج حاصل کرنے کی بھرپور کوششیں کی جائیں ۔ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے مزید کہا کہ انسدادپولیو مہم کی سیکیورٹی کے مسائل کے حل کے لیے ایس پی ہیڈ کوارٹر کو فوکل پرسن نامزد کیا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ انسداد پولیومہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کمشنر حیدرآباد نے ڈپٹی کمشنرز جامشورو، سجاول و ٹھٹھہ کو ہدایت کی کہ تین دن میں زیرو ڈوزز والے بچوں کو قطرے پلادیئے جائیں،اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزنے آئندہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات اور گزشتہ انسداد پولیو مہم کے اعداد و شمار سے متعلق ڈویژنل کمشنر حیدرآباد کو تفصیلی آگاہی دی۔
ڈی سی بدین 

مزیدخبریں