لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کا فائنل آج سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ فائنل پانچ روز پر مشتمل ہوگا۔گزشتہ سیزن کی فائنلسٹ ٹیم ناردرن اور سندھ ٹرافی کیلئے میدان میں اتریں گی۔ ٹاس صبح 9 بجے ہوگا جبکہ پہلی گیند 9:30 پر کروائی جائیگی۔دونوں فریق فائنل میںاہم کھلاڑیوں کی کمی محسوس کرینگے۔ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے ناردرن کے کپتان نعمان علی، سندھ کے کپتان سعود شکیل، وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور سپنرز ابرار احمد اور زاہد محمود تمام ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہونگے۔ فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔