برازیلین کپتان نیمار زخمی ، 2میچوں کیلئے باہر ہوگئے 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)برازیلین فٹ بال ٹیم کے کپتان نیمارقطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں سربیا کے خلاف گروپ جی کے میچ کے دوران پاوں میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے وہ آئندہ دو میچ نہیں کھیل سکیں گے،میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد نیمار کے دائیں ٹخنے میں موچ آئی جس کے باعث انہیں گرائونڈ سے باہر جانا پڑا،برازیل کی فٹبال ٹیم کے ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے کہ نیمار کے ٹخنے میں موچ آئی ہے۔ سٹار پلیئر کا علاج شروع کردیا ۔ سٹار کھلاڑی کا معائنہ کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں دو میچز کیلئے آرام کا مشورہ دیا ہے ۔، ہمیں امید ہے کہ نیمار فٹبال ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔برازیلین فٹ بال ٹیم کے کوچ ٹائٹ نے کہاکہ وہ پرامید ہیں کہ نیمار جلد فٹ ہوکر میدان میں نظر آئیں گے،نیمار کو برازیل کیلئے پیلے کے 77کے آل ٹائم ریکارڈ کی برابری کرنے کیلئے صرف دو گول درکار ہیں،نیمار کے ٹخنے میں موچ کا معائنہ کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...