انتظامیہ کی مبینہ غفلت‘ ٹا¶ن کمیٹی جلہ جیم کی قیمتی مشینری کباڑ میں تبدیل


میلسی(نمائندہ نوائے وقت)ضلعی انتظامیہ کی مبینہ نااہلی کے باعث ٹاو¿ن کمیٹی جلہ جیم کی لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی مشینری اور کوڑا کرکٹ اٹھانے والی ٹرالیاں کباڑ میں تبدیل، جگہ جگہ سیوریج کے گندے پانی کے جوہڑ قائم شہری مشکلات سے دو چار۔ گلی محلوں سے کوڑا اٹھانے والی ٹرالیاں گندے پانی میں ڈوب گئیں جبکہ سکر مشین بھی کباڑ میں تبدیل ہو گئی شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹاو¿ن کمیٹی جلہ جیم کا عملہ گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہا ہے جبکہ علاقے میں گندگی، بدبو اور تعفن سے بچے بڑے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں گندے پانی کی وجہ سے مچھروں کی بھی بہتات ہے متعدد بار ضلعی انتظامیہ کو بھی آگاہ کیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے شہریوں نے کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لے کر عوامی شکایات کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن