ملتان (خبرنگار خصوصی) موضع ڈیرہ محمدی کے رہائشیوں عمران حیدر‘ محمد الیاس گجر‘ عرفان شاہ‘ احسان یونس‘ عثمان ڈوگر ‘ چوہدری الطاف محمد سمیت دیگر نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی بار غیرقانونی کالونیوں کے خلاف تحریری شکایت درج کرا چکے ہیں مگر کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا انہوں نے کہا کہ خوشحال کالونی‘ مشرف ٹا¶ن‘ شیروانی ٹا¶ن اور گھوڑا بستی سمیت کئی غیرقانونی کالونیاں بنا کر لوٹ مار کی جا رہی ہے ان کالونیوں میں نہ تو گیس اور نہ سیوریج کی سہولت دی گئی بلکہ سڑکوں اور گلیوں کیلئے مختص رقبہ بھی فروخت کردیا گیا انہوں نے کہا کہ ڈیلرز کیخلاف کئی بار انتظامیہ کو درخواستیں دی گئیں مگر چمک کے باعث نوٹس نہیں لیا گیا ڈیلروں نے چاہ چیلیاں والا میں پندرہ سال قبل رقبہ فروخت کیا لوگوں نے وہاں گھر بنا لئے مگر زمین کے انتقالات ان کے نام نہیں کئے گئے اور انہیں ٹرخایا جا رہا ہے اور مزید رقم کا تقاضہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان ڈیلروں کیخلاف ایکشن لیں اور متاثرین کی دادرسی کی جائے اور غیرقانونی کالونیوں کا سلسلہ بند کرایا جائے۔
گیس نہ سیوریج‘ غیرقانونی کالونیوں کیخلاف متاثرین سراپا احتجاج
Nov 26, 2022